کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں، متعدد گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات کی روشنی میں کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے انسدادِ جرائم کے سلسلے میں اہم اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔
کراچی میں بڑی کارروائی، بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر عرف اکو عرف بنگالی گرفتار

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں 14 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 17 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان گرفتار ملزمان کے قبضے سے 23 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں پولیس نے مجموعی طور پر 1004 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں مختلف جرائم میں ملوث افراد شامل تھے۔

انسداد منشیات مہم کے دوران پولیس نے 87 کلو 582 گرام چرس، 2 کلو 734 گرام آئس/کرسٹل اور 661 گرام ہیروئین برآمد کی، جن کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والا 133 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی قبضے میں لیا ہے، جو ان کارروائیوں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں پولیس نے مجموعی طور پر 72 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 10 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد شہر میں امن و امان کی بحالی، جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.32.13 AM 1

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں، متعدد گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!