تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 59 آئی بی اوز آپریشن کیے گئے۔ کارروائی لاہور، قصور، ۔سرگودھا، بہاولپوراوربہاول نگرمیں کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔ لاہورسے ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکنوں کو گرفتارکیا گیا۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 1 ای ڈی بم، 2 حفاظتی فیوز، پرائمہ کارڈ، موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خان زمان، شاہ محمد، عابد، خالد محمود، عظیم، احمد شاہ اورنور کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد قانون ناقذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، رواں ہفتے 360 کومبنگ آپریشنز کے دوران 3539 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کومبنگ آپریشنزمیں 14720 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
