رضویہ سوسائٹی میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، تین ملزمان گرفتار

کراچی: رضویہ سوسائٹی کی حدود میں واقع سینٹرل پبلک گرامر اسکول جہانگیرآباد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارباز خان ولد بخت زمان، عادل عباسی ولد ارمان الرحمان، اور عرفان عرف طورا ولد انور علی شامل ہیں۔

شہاب علی کا ناردن بائی پاس مویشی منڈی کی تیسرے سال کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس

پولیس نے ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ایک ضرب ٹی ٹی پستول 30 بور معہ دو راؤنڈ، ایک لائسنس کے بغیر پستول، اور ایک چھینا ہوا موبائل فون برآمد کیا۔ برآمد شدہ موبائل فون سام سنگ تھا، جو کہ مقدمہ الزام نمبر 178/2025 بجرم 397/392/34 تھانہ ناظم آباد کا مالمقدماتی معلوم ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبری KIV-5167 میکر سپر پاور 70CC بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 144/2025 بجرم دفعہ 324/353/34 کے علاوہ مقدمات الزام نمبر 145/2025 اور 146/2025 بجرم دفعہ 231A بھی درج کیے گئے ہیں۔

ملزمان کو مزید تحقیقات اور کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 04 18 at 8.19.42 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “رضویہ سوسائٹی میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!