پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتِ سندھ کا عزم، 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹریز بلدیات، صحت اور تعلیم سمیت ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسف اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمائندے شریک ہوئے۔

ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، تھانہ پاکستان بازار کی حدود سے جواء سٹہ چلانے والے 3 ملزمان گرفتار

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ "ہم سندھ کو پولیو فری پاکستان کا رہنما بنائیں گے اور ہمیں ہر بچے تک پہنچ کر پولیو وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔” انہوں نے 21 تا 27 اپریل شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم سے قبل صوبے بھر میں نگرانی اور ہم آہنگی کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں اب تک پاکستان کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ برس 2024 میں 23 اور 2023 میں صرف 2 کیسز سامنے آئے تھے۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ رواں برس ہر بچے تک رسائی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں تشویش ظاہر کی گئی کہ کراچی کے تمام اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی ظاہر ہو رہی ہے، جس سے شہری علاقوں میں وائرس کی گردش کی تصدیق ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ والدین کے انکار کی صورت میں مؤثر اور ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی اختیار کی جائے اور ویکسین سے انکار کرنے والوں کو قائل کیا جائے۔ انہوں نے ڈی سیز کو فیلڈ میں رہ کر نگرانی، وار رومز کے قیام، سیکیورٹی اقدامات اور ہائی رسک علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر صحت نے تجویز دی کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ غذائیت اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کو بھی شامل رکھا جائے تاکہ بچوں کی مجموعی صحت بہتر بنائی جا سکے۔

آخر میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران، عوامی نمائندوں، میڈیا، علماء اور طبی ماہرین سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کی اپیل کی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!