ہم کراچی میں بہترین امیدواروں کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ 8 فروری کو آئی پی پی کراچی سے سرپرائز دے گی۔ رضوان خان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز

8 فروری کو ملک بھر کے عوام انتہا پسندی اور نفرت کی سیاست کو دفن کر کے خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لیے ووٹ دیں گے۔ رضوان خان

ہم عوام کو 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں جیسے سہانے خواب دکھانے کے بجائے اپنے منشور پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی حقیقی خدمت کریں گے۔ جنرل سیکریٹری آئی پی پی کراچی

کراچی (06 جنوری، بروز ہفتہ) استحکام پاکستان پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری و امیدوار حلقہ پی ایس 103 رضوان خان سے کراچی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان اور عہدیداران کے وفود نے آئی پی پی سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال سمیت عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان خان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نے کراچی میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ہم کراچی میں بہترین امیدواروں کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ 8 فروری کو آئی پی پی کراچی سے سرپرائز دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نفرت اور انتہا پسندی کی سیاست کرنے والی جماعتوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا ہے۔ 8 فروری کو ملک بھر کے عوام انتہا پسندی اور نفرت کی سیاست کو دفن کر کے خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لیے ووٹ دیں گے۔

اس وقت شہر بھر سے سیاسی کارکنان آئی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہم عوام کو 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں جیسے سہانے خواب دکھانے کے بجائے اپنے منشور پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی حقیقی خدمت کریں گے۔ رضوان خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر کے غیور عوام اب آزادی اور تبدیلی کے کھوکھلے اور روایتی نعروں اور دعووں میں آنے کے بجائے حقیقی عوامی نمائندوں کو ووٹ دیں گے۔

کراچی کے عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزمایا ہے لیکن کسی نے کراچی کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔ کراچی کے عوام اس وقت آئی پی پی کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ 8 فروری کے روز کراچی سمیت ملک بھر سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوں گے۔

جاری کردہ،
میڈیا ڈپارٹمنٹ کراچی
استحکام پاکستان پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!