کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، سخت احکامات جاری

کراچی میں ٹریفک کے موجودہ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام کو محفوظ و منظم سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی صدارت میں سلیم آڈیٹوریم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، اوورلوڈنگ، جعلی نمبر پلیٹس، اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی پروقار تقریبات، شہداء کو خراجِ عقیدت

اہم احکامات درج ذیل ہیں:

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد:

تمام نجی گاڑیوں پر اصل اور قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال لازم قرار دیا گیا۔

فینسی یا جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

بار بار خلاف ورزی پر جرمانہ دوگنا کیا جائے گا۔

جعلی پلیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 رکشہ و چنگچی:

ماڈل روڈز پر رکشے چلانے پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج ہوگی۔

کم عمر ڈرائیورز اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

غیر رجسٹرڈ رکشے رجسٹریشن کے بغیر ریلیز نہیں ہوں گے۔

رفتار کی حد 45 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، اور میٹر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

 موٹر سائیکل:

ہیلمٹ کا استعمال لازمی، ون ویلنگ پر ایف آئی آر اور گاڑی ضبط کی جائے گی۔

اسکول یونیفارم میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے طلبہ کی گاڑی بند کی جائے گی اور والدین سے ایفی ڈیوٹ لیا جائے گا۔

 ہیوی و کمرشل گاڑیاں:

بوسیدہ یا ناقص گاڑیوں کو امپاؤنڈ کیا جائے گا۔

QR کوڈ کے بغیر واٹر ٹینکر بند کیے جائیں گے۔

رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔

کمپنیوں کی گاڑیوں کا باقاعدہ معائنہ ہوگا۔

 دیگر احکامات:

ماڈل روڈز پر تجاوزات، ڈبل پارکنگ، اور رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

چوک سے 50 میٹر کے اندر پارکنگ پر پابندی ہوگی۔

نشے میں ڈرائیونگ پر ڈوپ ٹیسٹ، مثبت آنے پر کارروائی ہوگی۔

مستقل چالان نہ بھرنے پر شناختی کارڈ بلاک ہو سکتے ہیں۔

 مخصوص مقامات پر کارروائیاں:
ڈگ روڈ، نیپا چورنگی، اور ملینیم مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انٹرسٹی بسوں کی خلاف ورزیوں پر بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

عوام سے اپیل:
ٹریفک پولیس شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہے تاکہ شہر کو محفوظ، بہتر اور بین الاقوامی معیار کا ٹریفک نظام فراہم کیا جا سکے۔

2

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، سخت احکامات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!