سندھ میں گیس کے متاثرہ مقام پر امریکی ماہرین کی ٹیم کا معائنہ، گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی زیرِ غور

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے گیس کے متاثرہ مقام کا جائزہ لینے کے لیے ایک امریکی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (یو ای پی ایل) کی تکنیکی ٹیموں نے مشترکہ طور پر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ڈرلنگ، کمپلیشن اور سیفٹی کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران آگ کی شدت میں کسی کمی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ زیر زمین گیس کی بڑی مقدار کی وجہ سے گڑھے کا رقبہ مزید بڑھ گیا ہے، اور گرم پانی کا اخراج بھی مسلسل جاری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ماہرین کی مشاورت سے گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر غور جاری ہے تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ اگر ضرورت پیش آئی، تو ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں نیا کنواں کھودنے اور گیس کے منبع تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں گیس کے متاثرہ مقام پر امریکی ماہرین کی ٹیم کا معائنہ، گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی زیرِ غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!