کیماڑی پولیس کی بڑی کامیابی، بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار

 ضلع کیماڑی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ اور خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

سندھ پولیس کے 64 افسران کو ترقی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے شاندار تقریب سے خطاب

کارروائی ایس ایچ او سعید آباد انسپکٹر ادریس بنگش کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انجام دی، جس کے دوران ملزمان سے دو روز قبل نیول کالونی سے چوری ہونے والی سوزوکی 110 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ سعید آباد میں 180/25 بجرم دفعات 381-A، 457، اور 34 کے تحت درج ہے۔ ملزمان کا تعلق ایک منظم گروہ سے ہے جو بلوچستان کے حب چوکی سے غلام نبی نامی شخص کی سرپرستی میں کام کرتا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سعید آباد، مواچھ گوٹھ، موچکو، شیرشاہ اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں چوری یا چھین چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، چوری شدہ موٹر سائیکلیں حب چوکی منتقل کی جاتی ہیں، جہاں ان کے جعلی چیسس اور انجن نمبرز پنچ کیے جاتے ہیں اور جعلی دستاویزات تیار کی جاتی ہیں تاکہ انہیں بآسانی فروخت کیا جا سکے۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کیپٹن (ر) فیضان علی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی بڑی کامیابی، بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!