تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، تین ہٹی میں سرکاری اراضی واگزار، شجر کاری کی تیاری

 ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی، طحہ سلیم کی ہدایت پر تین ہٹی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف ایک مؤثر اور منظم کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران قیمتی سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کروالیا گیا۔ اس اہم آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز سبحان احمد اور صائم عمران نے کی، جبکہ کے ایم سی اینکروچمنٹ سیل، ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس نے بھرپور تعاون کیا۔

نیول چیف کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، جنگی تیاریوں اور میری ٹائم سیکیورٹی پر زور

آپریشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے کہا کہ ضلع وسطی میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمینیں عوام کی امانت ہیں اور ان پر قبضہ یا تجاوز کسی صورت قبول نہیں۔

طحہ سلیم نے مزید بتایا کہ واگزار کرائی گئی جگہ کو نہ صرف خوب صورت بنایا جائے گا بلکہ اسے پائیدار بنانے کے لیے شجر کاری بھی کی جائے گی۔ اس ضمن میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ پیر کے روز اس مقام پر پودے لگانے کی مہم شروع کرے گا تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے اور علاقے کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہر تجاوزات سے پاک ہو اور عوامی مقامات کو اصل مقصد کے تحت استعمال کیا جا سکے

WhatsApp Image 2025 04 11 at 7.52.07 PM WhatsApp Image 2025 04 11 at 7.52.08 PM
58 / 100 SEO Score

One thought on “تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، تین ہٹی میں سرکاری اراضی واگزار، شجر کاری کی تیاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!