ضلع ساؤتھ: ایس ایس پی مہظور علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کی روک تھام کے لیے افسران کو اہم ہدایات جاری

کراچی (رپورٹ: Tashakurnews) ضلع ساؤتھ میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی واقعہ: منظم سازش یا حادثاتی ردعمل؟ تحقیقات جاری، 19 افراد گرفتار

ایس ایس پی ساؤتھ نے میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں درج ہونے والے مقدمات کی فرداً فرداً تفصیلات طلب کیں اور افسران سے پیش رفت رپورٹس پر بریفنگ لی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جائیں۔

اجلاس میں روپوش اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط اور بھرپور کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ایس ایس پی مہظور علی کی جانب سے درج ذیل اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں:

کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

کومبنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے۔

تھانہ جات کی سطح پر معلوماتی نیٹ ورک کو فعال کر کے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کی جائے۔

علاقہ مکینوں سے بہتر روابط قائم کر کے جرائم کی نشاندہی میں مقامی مدد حاصل کی جائے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ ضلع میں قیامِ امن پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے افسران کو ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع ساؤتھ: ایس ایس پی مہظور علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کی روک تھام کے لیے افسران کو اہم ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!