نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی واقعہ: منظم سازش یا حادثاتی ردعمل؟ تحقیقات جاری، 19 افراد گرفتار

کراچی (رپورٹ: Tashakurnews) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعے نے شہر کے امن و امان پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی گئی تھی۔

کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی: تین مسلح ڈکیت گرفتار، درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ردعمل حادثے کے بعد سامنے آیا، تاہم شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ جلاؤ گھیراؤ کسی منظم پلاننگ کا حصہ ہو سکتا ہے تاکہ انتشار پھیلایا جا سکے۔

ڈی آئی جی کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور اب تک 19 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا ہے کہ موقع پر 300 سے 400 افراد کا ہجوم موجود تھا۔ اب حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ ان میں سے کتنے افراد براہِ راست جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کچھ عناصر نے ایک نجی ریسٹورنٹ کو جلانے کی کوشش بھی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، اور زخمی ہونے والے نوجوان سے بھی تفتیش کی جائے گی تاکہ واقعے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے۔

ڈی آئی جی نے زور دیا کہ کسی بھی حادثے کے بعد مقصد انتشار یا جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے، اور قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

One thought on “نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی واقعہ: منظم سازش یا حادثاتی ردعمل؟ تحقیقات جاری، 19 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!