کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی: تین مسلح ڈکیت گرفتار، درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ڈاکس پولیس کے ہمراہ مچھر کالونی میں چھاپہ مار کر تین مسلح ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزمان کی شناخت زوہیب، فرزان اور محمد ارشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ائرپورٹ پولیس کی خفیہ کارروائی: سیاہ ٹنٹڈ پیپرز فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیر قانونی پستول، چھینے گئے 10 موبائل فونز اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ شیرشاہ کے مقدمہ 14/24 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔

دورانِ تفتیش، ملزمان نے برگیڈ، جمشید کوارٹر، پریڈی، ڈاکس، پاک کالونی اور سائیٹ کے علاقوں میں دو درجن سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ برگیڈ کے مقدمہ 329/24 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد اور ایس ایچ او ڈاکس کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی: تین مسلح ڈکیت گرفتار، درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!