کراچی (اسٹاف رپورٹر) ائرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاہ ٹنٹڈ پلاسٹک پیپرز کی غیر قانونی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور شوکت علی کے ناموں سے ہوئی، جو شہریوں کی گاڑیوں پر خفیہ طور پر سیاہ ٹنٹڈ گلاسز لگاتے تھے۔
KFC پر حملہ اور پولیس پر پتھراؤ 27 ملزمان گرفتار
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 عدد سیاہ پلاسٹک رول اور 1 عدد غیر قانونی پولیس سائرن برآمد کیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مخصوص مقامات پر شہریوں کو سیاہ ٹنٹڈ گلاس لگا کر دیتے تھے، جو قانونی طور پر ممنوع ہیں۔
ائرپورٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث مزید افراد کا پتا چلایا جا سکے۔

