کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ رات کراچی کے نجی ریسٹورنٹ KFC پر حملہ کرنے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والے ملزمان میں سے پولیس نے 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق، مشتعل افراد نے KFC ریسٹورنٹ پر حملہ کیا، جس دوران ریسٹورنٹ کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، شیشے توڑے گئے اور کافی نقصان پہنچایا گیا۔
نارتھ کراچی پاور ہاؤس آتشزدگی پولیس کے سخت اقدامات، 19 ملزمان کی گرفتاری
پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس کی ایک موبائل کے شیشے توڑے گئے، جبکہ ایک سرکاری موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔ مشتعل افراد کے پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس افسران بشمول DSP سیٹلائٹ ٹاؤن اسلم جاگیرانی، انچارج 15 یامین آرائیں اور ایس ایچ او غریب آباد سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں دہشتگردی، پولیس سے مقابلہ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ نمبر 50/2025 مختلف دفعات کے تحت 16 معلوم اور 170 نامعلوم افراد کے خلاف ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر درج کیا گیا۔
ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اور اب تک 27 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیمیں CCTV فوٹیج کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی تفصیل:
زبیر پٹھان
شاہ رخ
حمزہ
اسامہ
محمد الیاس
شہریار
رئیس
ثاقب
محمد امجد
آصف علی
عبدالسلام
عباس خان
شاہزیب
دلشاد
معیز
محمد سعید
ارشاد علی
ولی خان
محمد فیضان
ناویہ
عقیل الرحمٰن
عدنان
میرخان
حماد اللہ
عبداللہ
رجب علی