کراچی (تشکر نیوز) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی اے این ایف کا بلوچستان کا دورہ، انسداد منشیات کے لیے بین الاداراتی تعاون کا نیا باب
اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جن امور پر تفصیلی غور کیا گیا، ان میں شامل تھے:
اسٹریٹ کرائم کی روک تھام
ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنا
ہیوی وہیکلز کے خلاف کارروائی
ہیلمٹ کے لازمی استعمال پر عملدرآمد
قوانین کا مؤثر نفاذ
نیشنل گیمز، اسکواش چیمپیئن شپ، پولیو ڈرائیو اور پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ:
"جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔”
انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

