کراچی: واٹر کارپوریشن کا اہم اقدام، 84 انچ مین لائن کی مرمت کا آغاز

کراچی ( ) واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پانی کی مین لائنز میں موجود رساؤ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق غازی گوٹھ میں واقع 84 انچ قطر کی مین پانی کی لائن کی مرمت کا کام جمعرات سے شروع کر دیا گیا ہے، جو آئندہ 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

کراچی 8 شوال عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرہ

مرمتی کام 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رساؤ کے خاتمے سے شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

تاہم، مرمتی کام کے دوران نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر رہے گی۔

حکام کے مطابق شہر کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، لیکن مرمتی کام کے دوران یہ مقدار 200 ایم جی ڈی کم ہو جائے گی، جس کے باعث شہریوں کو 450 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے انتہائی احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: واٹر کارپوریشن کا اہم اقدام، 84 انچ مین لائن کی مرمت کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!