مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، پاکستان میں 31 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

لیاقت آباد میں چھوٹی خوشی گروپ کی جانب سے کم آمدنی والے گھرانوں میں عید گفٹس کی تقسیم

مولانا عبدالخبیر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ، اور گوجرانوالہ سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں علمائے کرام، اسپارکو کے ماہرین اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا تھا اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زائد ہو چکی تھی، جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، پاکستان میں 31 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!