ایس ایس پی ملیر کا شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عید کے تحائف پیش

کراچی: ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) کاشف افتاب عباسی نے شہید پولیس افسران اور جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔

مستونگ میں سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی

ایس ایس پی ملیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

شہداء کے اہل خانہ کا اظہارِ تشکر

اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ نے پولیس کے اس خراجِ تحسین کو سراہا اور کہا کہ یہ ان کے لیے نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

شہداء کے اہل خانہ نے پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

e8dd5c00 f588 4ab2 acb3 76b257d9f982 adc4f807 b3f5 4940 b002 3711377198a6 b588558b 85c0 4ee5 a10e 3665c7a95d90 0d146f6e 09ea 4da2 bad3 1d77c79255ce

One thought on “ایس ایس پی ملیر کا شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عید کے تحائف پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!