اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار

ضلع کیماڑی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، قائم خانی کالونی سے گرفتار کیے گئے ملزم مصطفیٰ کے قبضے سے 52 گرام کرسٹل برآمد ہوئی۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی جانب سے کراچی پریس کلب میں افطار ڈنر

یہ کارروائی ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران پولیس پارٹی نے مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مصطفیٰ منشیات فروش ملزمان کی کیٹیگری A فہرست میں شامل تھا اور اس کے خلاف پہلے ہی منشیات فروشی سے متعلق انفارمیشن رپورٹ (IR) درج کی جا چکی تھی۔

ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ

گرفتار ملزم مصطفیٰ اس سے قبل بھی 11 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم شامل ہیں:

مقدمہ نمبر 83/19 – دفعہ 6/9B (تھانہ بلدیہ)

مقدمہ نمبر 348/20 – دفعہ 6/9B (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 49/21 – دفعہ 6/9C (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 353/21 – دفعہ 6/9C (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 493/22 – دفعہ 6/9C (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 297/23 – دفعہ 6/9(2)3 (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 254/23 – دفعہ 381A (تھانہ موچکو)

مقدمہ نمبر 357/23 – دفعہ 6/9B (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 444/23 – دفعہ 6/9 3C (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 97/23 – دفعہ 9(3)B (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

مقدمہ نمبر 443/24 – دفعہ 9(I)3C (تھانہ اتحاد ٹاؤن)

پولیس نے ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!