پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی جانب سے کراچی پریس کلب میں افطار ڈنر

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پیپ) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں ایک پروقار دعوتِ افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافتی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے ایڈوائزر طارق مصطفی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل، مسلم لیگ فنکشنل کے ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی منگریو، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، پی ایف یو جے کے سابق صدر جی ایم جمالی، اور سابق ڈی جی انفارمیشن سلیم خان سمیت نامور صحافی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

سندھ پولیس کا ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات

افطار ڈنر کے موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس، امتیاز خان فارن، طاہر حسن، اے ایچ خانزادہ، کے یوجے کے صدر اعجاز احمد، ناصر شریف، ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ یوسف کابرو، علیم الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ سندھ سارنگ لطیف چانڈیو، اور دیگر نمایاں صحافیوں نے شرکت کی۔

پیپ کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری محمد نعمان، نائب صدر اعجاز کورائی، جوائنٹ سیکریٹری محمد عظیم، خازن سید عمران علی، اور گورننگ باڈی کے دیگر ممبران کے ہمراہ معزز مہمانوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ اس موقع پر شرکاء نے میڈیا انڈسٹری اور فوٹو جرنلزم کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور پیپ کی خدمات کو سراہا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی جانب سے کراچی پریس کلب میں افطار ڈنر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!