کراچی لیاری میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
موٹروے کے قریب اجتماعی زیادتی: ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

ملزمان کی شناخت اور جرائم

گرفتار ہونے والوں میں حضرت نور عرف ارباز خان، محمد یٰسین اور اُسامہ شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق:

حضرت نور عرف ارباز خان: 2011 میں افغانستان سے کراچی کے لیاری بہار کالونی منتقل ہوا۔ وہ پشاور سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات لا کر کراچی کے مختلف ڈکیت گروہوں اور جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرتا تھا۔

محمد یٰسین اور اُسامہ: کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چھیننے اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ یہ غیر قانونی اسلحہ حضرت نور سے خرید کر جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرتے تھے۔ دونوں ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔

مزید قانونی کارروائی اور عوام سے اپیل

ملزمان کو برآمد شدہ اسلحہ اور منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر  پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی لیاری میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!