برطانوی ہائی کمشنر کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (تَشَکُّر نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر اہلسنت کی یوم ولادت پر پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام محفل نعت

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، برطانوی ہائی کمشنر نے مصطفیٰ کمال کی بطور میئر کراچی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت کو عالمی سطح پر عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصطفیٰ کمال کے تجربے اور صلاحیتوں سے پاکستان کے صحت کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ہائی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ صحت کے شعبے میں جاری تمام منصوبوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت صحت کے نظام میں بہتری کے لیے متحرک ہے اور حالیہ اقدامات کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کو کامیاب بنانا ہے، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کی سہولتیں ہر فرد تک پہنچائی جا سکیں۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا پائلٹ پروجیکٹ گلگت بلتستان میں کامیابی سے مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ کے شعبے میں بھی عالمی معیار کے مطابق اصلاحات لائی جا رہی ہیں، کیونکہ پاکستان میں نرسز کی شدید کمی ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کی اہمیت اور ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صحت کے شعبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاکہ پاکستان میں صحت کی خدمات کو مزید مؤثر اور معیاری بنایا جا سکے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “برطانوی ہائی کمشنر کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!