سمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کارروائی وقت کی ضرورت ہے،مولانا محمد بشیر فاروق قادری
کراچی(تشکُّر نیور )سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی)کی اپیکس کمیٹی کی جانب سے داخلی تنازعات کے حل ، سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی کی منظوری اور ان اقدامات پر نگراں وزیر اعظم و آرمی چیف کی سپورٹ ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے،آئی ٹی کا شعبہ اپنی ایکسپورٹ بڑھا کر ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے
نوجوانوں نے انہیں سیلانی کی جانب سے آئی ٹی کی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت دگرگوں ہے۔مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے ۔ایسے موقع پر حکومت ،ماہرین معاشیات،سماجی علوم کے ماہرین ،ادیبوں ،دانشوروں سرمایہ کاروں اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔
انہوں نے گلوبل مارکیٹ میں پاکستان کے یورو بانڈز اور سکوک میں زبردست تیزی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیزی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیاور امید کی جارہی ہے کہ رواں سال اس میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی بحال ہونے اور ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے رجحان کو بھی مثبت قرار دیا۔
لارج ٹیکس آفس کی کارکردگی سراہتے ہوئے مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ جس طرح لارج ٹیکس آفس نے نا مساعد کاروباری حالات کے باوجود ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک کھرب روپے مالیت کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔پہلی ششماہی کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی اپنی کوششیں تیز کرنا ہونگی۔
