کراچی(تشکُّر نیور رپورٹ ہم فہیم ) ایس ایس پی ضلع ویسٹ مہزور علی صاحب کے اعزاز میں ضلع ویسٹ پولیس کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا انعقاد ایس ایس پی صاحب کے پروموشن کے درکار کورس پر روانگی کے موقع پر کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن ویسٹ، جملہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز صاحبان، تمام برانچز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
پولیس افسران کی جانب سے ایس ایس پی صاحب کو شیلڈ، اجرک، سندھی ٹوپی اور دیگر تحائف پیش کیئے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی مہزور علی صاحب نے کہا کے ٹرانسفر پوسٹنگ اور کورس نوکری کا حصّہ ہے، خلق خدا کی خدمت سے ہی ذہنی سکون اور آسانیاں میسر ہوتی ہیں۔
ضلع ویسٹ کے افسران اور آفس اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے، پولیس افسر و جوان کا کام قابل قدر اور لائق تعریف رہا جنہوں نے تمام چیلنجز کا سامنا کیا۔
مجھے امید ہے کہ آپ سب مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام جاری رکھیں گیں۔
تقریب کے اختتام پر ضلع کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مہزور علی صاحب کی پروفیشنل قیادت میں فرائض نبھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اس موقع سے ضلع ویسٹ کے تمام پولیس افسران بھی مستفید ہوئے۔
