خیبر مقامی افراد نے سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

وادی تیراہ، ضلع خیبر میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کے گھر پر حملہ کرنے والے مسلح دہشت گردوں کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے اور اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکومتی نوٹیفکیشن 31 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

عوام کا دہشت گردوں سے اظہار لاتعلقی

مقامی افراد نے واضح کیا کہ "ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں امن سے جینے دیا جائے، ہم اپنے فوجی بھائی کو حوالے نہیں کریں گے۔”

عوامی مزاحمت کی دیگر مثالیں

کرک: عوام نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا۔

بنوں: 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب خوجڑی پولیس چوکی پر حملے کو مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا۔

لکی مروت: عباسہ خٹک مسجد کے باہر نمازیوں نے سکیورٹی اہلکار کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کو بھگا دیا۔

دفاعی ماہرین کی رائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں واضح پیغام دے رہے ہیں کہ وہ کسی صورت دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔

One thought on “خیبر مقامی افراد نے سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!