اسٹریٹ کرائم کے خلاف بہادری پر شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام، ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے حوصلہ افزائی

ضلع سینٹرل کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین فورس کے جوانوں کو ایس ایس پی ضلع سینٹرل کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

پارک ٹاور کلفٹن میں تجاوزات، رینٹ کورٹ اور وفاقی محتسب کے فیصلے کے باوجود عمل درآمد نہ ہوسکا: دکان مالکان کا شکوہ

ایس ایس پی ضلع سینٹرل کی جانب سے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین کارکردگی پر انعام دینے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد جوانوں کے حوصلے بلند کرنا اور جرائم کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لانا ہے۔

آج منعقدہ تقریب میں پولیس مقابلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جرأت مندانہ کارروائیوں پر شاہین فورس کے جوانوں کو CC-III اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ "ہمارے جوانوں نے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قابلِ ستائش بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر وہ بھرپور تعریف کے مستحق ہیں۔”

گزشتہ دنوں تیموریہ کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ملزمان کو گرفتار کرنے اور بہادری سے سامنا کرنے پر بھی شاہین فورس کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور اسناد دی گئی تھیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے جوانوں سے ملاقات کے دوران انہیں مورال بلند رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی عزت افزائی کا یہ عمل جاری رہے گا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹریٹ کرائم کے خلاف بہادری پر شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام، ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے حوصلہ افزائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!