کراچی , حیدرآباد الیکشن ٹریبونل میں 300 سے زائد اپیلیں دائر
کراچی(تشکُّر نیور اخبار )
کراچی اور حیدرآباد الیکشن ٹریبونل میں تین سو سے زائد اپیلیں دائر کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اپیلیں ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔
سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، بیٹوں، مزمل اسلم، خرم شیر زمان، فہیم خان، سعید آفریدی اور دیگر کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس ارشد حسین خان، جسٹس خادم حسین تنیو اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل الیکشن ٹریبونل الگ الگ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
