پی ٹی آئی کے 2600 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا انکشاف

پی ٹی آئی کے 2600 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا انکشاف
تحریک انصاف کے 600 سے زائد مرکزی رہنماوں جبکہ 2 ہزار سے زائد حمایت یافتہ اور دوسرے درجے کی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے

اسلام آباد (تشکُّر نیوز ویب 03 جنوری2024ء) پی ٹی آئی کے 2600 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا انکشاف، تحریک انصاف کے 600 سے زائد مرکزی رہنماوں جبکہ 2 ہزار سے زائد حمایت یافتہ اور دوسرے درجے کی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء نے لیول پلیئنگ فیلڈ میں اضافی دستاویزات سریم کورٹ میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ دو ہزار سے زائد رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
اضافی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے 2000 کے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی چھننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!