پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ، وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

تشکر نیوز کے مطابق، حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کی کارکردگی کے تفصیلی جائزے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے۔
متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی ملک بدری میں اضافہ، 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد بے دخل

کمیٹی میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر قومی خوراک، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری قانون و انصاف، اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہوں گے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کے تجزیے کے لیے کمیٹی کے ٹی او آرز طے کر لیے گئے ہیں۔ کمیٹی PEC ایکٹ 1975 کے تحت ادارے کی مجموعی کارکردگی، اس کے خلاف موصول شکایات، اور عوامی تحفظات کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ، ایکٹ میں موجود قانونی سقم اور کمزوریوں کی نشاندہی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سیکریٹریٹ کمیٹی کو مکمل تعاون فراہم کرے گا، اور کمیٹی 3 ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ، وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!