پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات، کلائمٹ فنانسنگ پر بھی غور

اسلام آباد (تشکر نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ تکنیکی سطح پر ہوگا، جس میں کلائمٹ فنانسنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کامیاب جائزے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
کورنگی: غیر قانونی کچرا کاروبار میں ملوث 7 افراد گرفتار

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، اور اس دوران پاکستان کے لیے کلائمٹ فنانسنگ کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے، جہاں پاکستان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔

پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی اقتصادی رپورٹ بھی آئی ایم ایف کو فراہم کرے گا۔ مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، پاور ڈویژن اور نیپرا حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی، جبکہ صوبائی حکام سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 2023 کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کی مدت 37 ماہ ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق، یہ قرض پروگرام پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام اور پائیدار ترقی میں مدد دے گا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق، پاکستان کو ٹیکس محصولات میں جی ڈی پی کے ڈیڑھ فیصد اضافہ کرنا ہوگا، جبکہ قرض پروگرام کی مدت میں ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے 3 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ بجٹ میں ایک فیصد پرائمری سرپلس کا حصول بھی لازمی ہوگا۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں منصفانہ اضافہ کیا جائے گا، اور زراعت، ریٹیل اور ایکسپورٹ کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات، کلائمٹ فنانسنگ پر بھی غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!