تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی زیر نگرانی تیموریہ پولیس نے سخی حسن پل کے قریب موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے ساتھ مقابلہ کیا۔
پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم محمد وقار ولد محمد اسلام کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون، ایک موٹر سائیکل سوزوکی 110، ایک 30 بور پستول بمعہ چار گولیاں برآمد ہوئیں۔
موٹر سائیکل کا CPLC ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ گاڑی تھانہ پیرآباد میں درج مقدمہ نمبر 70/2025 میں 392/397/34 دفعات کے تحت مطلوب تھی۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

