مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمٰن، اور کیپٹن (ر) صفدر نے ملاقات کی۔
اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے صوبائی سطح کے معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس دوران نواز شریف نے نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے کامیاب جلسے کو سراہا۔
احسن اقبال نے نواز شریف کو اہم پارٹی امور پر بریفنگ دی، جبکہ عید کے بعد ملک بھر میں مزید جلسے منعقد کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور مسلم لیگ (ن) کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے نواز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں، جن میں پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی تھی۔
