سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، علی خورشیدی کا مطالبہ

کراچی  اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حکومت سندھ کو فوری پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، لیکن فروری ختم ہونے کو ہے اور تاحال اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف قومی ٹیم کی کارکردگی پر نوٹس لیں گے، رانا ثناء اللہ

اسمبلی اراکین کی مشاورت ضروری

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی رائے لینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت سندھ بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دے اور قواعد و ضوابط کے مطابق فوری طور پر اجلاس طلب کرے۔

خط کی کاپی اسپیکر اور وزیر قانون کو ارسال

اپوزیشن لیڈر نے اپنے مطالبے پر زور دینے کے لیے خط کی کاپی اسپیکر اور وزیر قانون کو بھی ارسال کر دی ہے تاکہ اس معاملے پر فوری پیش رفت ہوسکے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، علی خورشیدی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!