چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی شہریوں کو سفید کپڑا خریدنے کی تجویز، ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خریدنے کی تجویز دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 45 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں اور حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مالی معاونت کا بندوبست کرنا ضروری ہے۔

گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم اور خاتون گرفتار

اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں پریس کانفرنس کے دوران آفاق احمد نے کہا کہ شہر میں ڈمپرز کا وزن آرمی کے الخالد ٹینک سے زیادہ ہوتا ہے، جو حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹریفک حادثات کا جائزہ لینے کے لیے وکلا اور مرکزی کمیٹی کے ذمہ داران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو جلد عدالتی کارروائی کے لیے اقدامات کرے گی۔

امن و امان اور سیاسی گرفتاریوں پر مؤقف

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے رینجرز کو سندھ بھر میں پولیسنگ کے اختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رینجرز کو پورے صوبے میں تعینات کیا جائے تو امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ماضی میں گرفتاری اور قانونی معاملات

واضح رہے کہ آفاق احمد کو اس سے قبل اشتعال انگیز بیانات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ان کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیوں کو جلایا گیا، جس کے تحت ان کے خلاف کورنگی میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ تاہم، ضمانت کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں، آفاق احمد کو جیل سے رہائی مل گئی اور انہوں نے سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے حق میں آواز بلند کی۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی شہریوں کو سفید کپڑا خریدنے کی تجویز، ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!