آپریشن سویفٹ ریٹارٹ: بھارتی سازشوں اور ناکامیوں کے اصل حقائق بے نقاب

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کرتے ہوئے بھارتی دراندازی کو ناکام بنایا، جس کے بعد آپریشن سویفٹ ریٹارٹ دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری مہارت اور بروقت کارروائی کی علامت بن گیا۔

پاکستان اور ازبک فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اس سے ایک روز قبل، 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا، جسے پاکستان نے عالمی میڈیا کو جائے وقوعہ پر لے جا کر بے نقاب کیا۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طیاروں کے بادلوں میں چھپنے کے حوالے سے مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔

جوابی کارروائی میں، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا، اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا۔ بھارت نے حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹا دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان کا ایف-16 طیارہ مار گرایا، تاہم امریکی حکام، دفاعی ماہر کرسٹین فئیر، اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔

سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 2018 میں ہی پیش گوئی کی تھی کہ مودی انتخابی کامیابی کے لیے پاکستان کے خلاف جنگ کا ڈرامہ رچائے گا۔ امریکی صحافی کرسٹین فئیر نے بھی واضح کیا کہ کوئی پاکستانی ایف-16 تباہ نہیں ہوا۔ نیویارک ٹائمز نے بھارتی فضائیہ کی بدنظمی پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جنگی جنون میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے آئی ایس پی آر نے بھارت کو انفارمیشن آپریشنز میں شکست دی۔ پاکستان نے ماضی میں بھی بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا، جن میں 2021 میں ارناب گوسوامی کی لیکڈ چیٹ اور 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج کے انکشافات شامل ہیں، جن کے مطابق پلوامہ حملہ مودی سرکار کی ایک سیاسی چال تھی۔

2023 میں بھی پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کی پلوامہ طرز پر ایک اور حملے کی سازش کو ناکام بنایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت خطے میں جنگی ماحول پیدا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن سویفٹ ریٹارٹ: بھارتی سازشوں اور ناکامیوں کے اصل حقائق بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!