ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی، کئی عمارتیں مسمار

تشکر نیوز:  ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اے ڈی آصف شیخ کی قیادت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران متعدد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اسحاق کھوڑو کے احکامات پر کی گئی۔

تھانہ تیموریہ کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی، دوسرا گرفتار

تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر 4، 5، 8 اور 15 این پی 6، پلاٹ نمبر 56 این پی 6 اور پلاٹ نمبر 15 جی کے 07 ساؤتھ صدر 1 میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

اے ڈی آصف شیخ ماضی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ، ویسٹ اور سینٹرل میں بھی تعینات رہ چکے ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے بھرپور کارروائی کی گئی ہے اور مستقبل میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

065f50c1 d7f4 46a7 8775 57b143785162 9cee3c72 c387 4ed2 901f 2383b3b04a61 51641d8e 3e63 4bfc a15c 6b25c190b860 fe07fe94 539a 4086 8a86 6ce3f2f80250 bb926093 2aad 476b a0f3 d0089902eb5a 41155014 b782 4a14 8fa7 04a5d36f4dbc 43898cf6 4a99 457a a46e 4621eff08aef 50473ded ccf5 434b bd2a 6e77860d87ff 6a6a456c 59c2 4ba9 993c 66354cf1fed5 de77c7e8 fde1 4f0b b4c2 fb2fef828202 f956150d e566 4496 97e7 a78ceace36e9 2c4148ce 843a 4978 871e c5da3afef0f7 6835b38b 4e7c 44ba 868b e657b4a3fbbc 5a1ae8db 689a 4425 b985 15308e4a47cc f51aad65 cb0d 4ee2 a487 222ff0cc70d1

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی، کئی عمارتیں مسمار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!