کراچی: سینٹرل تھانے تیموریہ کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا بغیر کسی مزاحمت کے حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ سروس روڈ PNS فلیٹ، سیکٹر A3-15 کے قریب پیش آیا۔
کمشنر کراچی کا ماہ رمضان میں گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مارکیٹوں میں اترنے کا حکم
پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی ہوا، جس کی شناخت فائز ولد آصف رضا کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی محمد وقاص ولد غلام محمد کو بغیر کسی فائرنگ کے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، تین راؤنڈز کے ساتھ لوڈ میگزین، دو عدد موبائل فون، ایک پرس اور نقدی برآمد کی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے، اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
