کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ سائیٹ اے پولیس نے مضحر صحت گٹکا اور ماوا کی فروخت کے خلاف تین مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گڈانی میں سیاحوں کے لیے جدید تفریحی گاہ کا آغاز
تفصیلات کے مطابق، پہلی کارروائی میں پولیس نے پٹھان کالونی سے اختر علی نامی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 150 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لیں۔
دوسری کارروائی میں، پولیس نے زیشان نامی گٹکا فروش کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 40 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔
تیسری کارروائی میٹروول کے علاقے میں کی گئی، جہاں جعفر نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 35 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لی گئیں۔
یہ تمام کارروائیاں ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر ایاز خان اور ان کی ٹیم نے انجام دیں۔
ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔