خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کامران سراج نے محمودہ نسواں اسکول کی بحالی کے بعد افتتاح کر دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے۔ مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔