اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ساحر حسن کو مزید ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم ڈارک ویب کے ذریعے منشیات کا آرڈر دیتا تھا اور ہر ماہ کروڑوں روپے کی منشیات فروخت کرتا تھا۔

آبادی میں بےتحاشہ اضافہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ساحر حسن کو خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے حراست میں لیا، جہاں اس نے دوران تفتیش بڑے انکشافات کیے۔ حکام کے مطابق، وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے منشیات فروخت کرتا اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سے لاہور اور اسلام آباد منشیات منگواتا تھا۔ دو نجی کوریئر کمپنیاں اس کا ذریعہ تھیں، جن کے ذریعے اسے منشیات ارسال کی جاتی تھیں۔

تفتیشی اداروں نے ملزم کے بینک ٹرانزیکشنز اور پارسلز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، جبکہ مزید مشہور شخصیات کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے 12 سے زائد گاہکوں کے نام بھی بتائے اور اعتراف کیا کہ وہ 13 سال سے نشے کی لت میں مبتلا اور 5 سال سے ماڈلنگ کر رہا تھا۔

دوسری جانب، انسداد منشیات عدالت نے قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ارمغان پر 2019ء میں منشیات اسمگلنگ کے دو مقدمات درج کیے گئے تھے اور وہ 30 اپریل 2024ء کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق، اس کیس میں مزید کئی اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، جن میں احمد غفار اور احتشام سومرو شامل ہیں، جبکہ مقتول مصطفیٰ عامر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!