سندھ پولیس نے شہروں کے درمیان اہم ہائی ویز اور شاہراہوں پر "پیٹرولنگ پولیس” تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹر کارپوریشن میں کرپشن کے خلاف چیئرمین کا احتجاج
اہم نکات:
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے قیام سے متعلق اجلاس منعقد۔
اجلاس میں ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، آئی ٹی، فنانس اور دیگر پولیس افسران کی شرکت۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے منصوبے کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ۔
پہلے مرحلے میں سندھ کے 11 اہم ہائی ویز پر پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی، جن میں شامل ہیں:
ایم نائن
شہید ذوالفقار علی بھٹو ہائی وے
نادرن بائی پاس
انڈس ہائی وے
لیاری ایکسپریس وے
نیشنل ہائی وے
ایم فائیو موٹروے
مہران ہائی وے
ٹھٹھہ تا مٹھی ہائی وے
حیدرآباد-میرپور خاص ہائی وے
حیدرآباد-بدین ہائی وے
پیٹرولنگ پولیس یونٹ کی قیادت:
ڈی آئی جی کی سربراہی میں 3 ایس ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز متعین کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی اور ایک ایس ایس پی حیدرآباد، جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اور ایک سکھر میں تعینات ہوں گے۔
منصوبے کا بنیادی مقصد جرائم کی روک تھام۔
شہری علاقوں میں جدید کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف الرٹ جاری کیے جائیں گے، جن پر ہائی وے پیٹرولنگ پولیس فوری ردعمل دے گی۔
اندرون سندھ ہائی ویز پر پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی اور نفری میں اضافے کے لیے تجاویز تیار کر کے سندھ حکومت کو بھیجی جائیں گی۔
پیٹرولنگ کا مقصد ہائی ویز پر پولیس رسپانس کو مزید مؤثر اور وسیع بنانا ہے۔

