کراچی: واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کی قیادت میں شدید احتجاج کیا گیا۔
معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات، منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
احتجاج کے دوران چیئرمین واٹر کارپوریشن اور دیگر مظاہرین نے کرپشن کے خلاف نعرے بلند کیے اور ادارے میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔
واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کے الزامات
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24 لاکھ کی فائل پر صرف 3 لاکھ روپے کا کام کیا جاتا ہے، جبکہ بقیہ رقم کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واٹر کارپوریشن میں ہونے والی کرپشن کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
