کمشنر کراچی کی زیر قیادت ساحل سمندر کی صفائی مہم، 200 بچوں کی شرکت

کمشنر کراچی نے ہیوسٹن کراچی اور ہیلپنگ ہینڈز کے تعاون سے ساحل سمندر کی صفائی کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا، جس میں 200 بچوں سمیت متعلقہ حکام نے حصہ لیا۔

کراچی میں پانی کے رساؤ کے خاتمے کے لیے مرمتی کام جاری، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا مختلف علاقوں کا دورہ

اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساحل سمندر کو آلودگی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ سمندری اور ماحولیاتی تعلیم کے بارے میں بچوں کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ قدرتی وسائل کی حفاظت کو اپنا مشن بنائیں۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ ہمارے سمندری علاقے قدرت کی عظیم نعمت ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ صفائی مہم کے دوران بچوں کو ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ مستقبل میں بھی ان کوششوں کا حصہ بنیں۔

One thought on “کمشنر کراچی کی زیر قیادت ساحل سمندر کی صفائی مہم، 200 بچوں کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!