کراچی میں پانی کے رساؤ کے خاتمے کے لیے مرمتی کام جاری، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی واٹر کارپوریشن کے ایم ڈی انجینئر اسداللہ خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی لائنوں کے رساؤ کے خاتمے کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر ظفر پلیجو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر جاری ہے تاکہ رمضان اور گرمیوں سے قبل شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ پانی کے رساؤ کے خاتمے سے لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور ضلع وسطی سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اولڈ سبزی منڈی پر 48 انچ قطر کی لائن میں تین لیکیجز کی مرمت جاری ہے، جبکہ الاظہر گارڈن، کراچی یونیورسٹی، کرن ہسپتال سمیت 12 مختلف مقامات پر پانی کے رساؤ کو روکنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے جاری ہے اور اس کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور یہ کسی بھی عبادت سے کم نہیں۔

169f3bfc 25e4 4e9b a86c 071e2fa15caa

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پانی کے رساؤ کے خاتمے کے لیے مرمتی کام جاری، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا مختلف علاقوں کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!