ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے 242 رنز کا ہدف 42.3 اوورز میں مکمل کیا، جہاں ویرات کوہلی نے ناقابلِ شکست 100 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
شاہراہ این65 پر دہشت گردوں کی لوٹ مار، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 ہلاک

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں روہت شرما کو 20 رنز پر بولڈ کیا، جبکہ شبمن گل 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شریاس ائیر نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، مگر خوشدل شاہ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

بھارت کو جیت کے لیے آخری اوور میں 4 رنز درکار تھے، کوہلی نے شاندار چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور ساتھ ہی اپنی سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل، پاکستان کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعود شکیل نے 62 جبکہ محمد رضوان نے 46 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بھارت کے مضبوط بیٹنگ آرڈر کے سامنے پاکستانی باؤلرز زیادہ مزاحمت نہ کر سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!