شاندار الوداعی تقریب: انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون کراچی کے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں پروقار تقریب

کراچی (نمائندہ خصوصی) انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون کراچی میں تعینات افسران و اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون، محترمہ علینہ راجپر کی جانب سے کیا گیا، جس میں ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
کراچی: گلستان جوہر میں گاڑی میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا

تقریب میں ضلع ایسٹ انویسٹی گیشن کے ڈی ایس پیز، ایس آئی اوز سمیت مختلف افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایس ایس پی علینہ راجپر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران نے اپنے کیریئر کے دوران شاندار خدمات انجام دیں اور ادارے کے لیے ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسران ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

تقریب کے دوران ریٹائرڈ افسران کو سندھ کی ثقافتی نشانیوں، جن میں ٹوپی اور اجرک شامل تھیں، کے علاوہ دیگر یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر افسران و اہلکاروں نے ریٹائر ہونے والے ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ریٹائرڈ افسران نے بھی اس عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب میں شریک تمام ساتھیوں اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ افسران کو خصوصی پولیس پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “شاندار الوداعی تقریب: انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون کراچی کے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں پروقار تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!