ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی سربراہی میں گھوٹکی پولیس کا ڈاکوؤں/اغواء کاروں کا گھیراؤ تنگ

گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی، جس کے دوران تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل گڈو ضلع کشمور سے اغواء ہونے والے سوات، خیبرپختونخوا کے رہائشی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں میں بے پناہ تیزی

مغوی جمع گل ولد پائندہ گل پٹھان سکنہ تعلقہ قابل، ضلع سوات تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل گڈو کے کچے علاقے سے اغواء ہوا تھا۔ پولیس نے گزشتہ رات دورانِ کچہ آپریشن نیکو موڑ کچے علاقے سے ڈاکوؤں/اغواء کاروں کا گھیراؤ تنگ کیا اور مغوی کو بازیاب کر لیا۔

اغواء کار، پولیس کا گھیراؤ تنگ ہوتا دیکھ کر مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ لے کر قانونی کارروائی کے بعد اس کو ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مغوی نے بازیابی کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی پولیس کی محنت اور کوششوں کی بدولت وہ ڈاکوؤں کی گرفت سے آزاد ہو سکا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔


61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!