غیر ضروری سم مفت میں بند کروانے کی سہولت ختم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

صارفین کو غیر ضروری سم بند کروانے کی سہولت حاصل کرنے کیلئے 200 روپے فیس ادا کرنی ہو گی

سیلولر موبائل آپریٹرز نے پی ٹی اے کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی مدت ختم ہونے پر صارفین کی طرف سے غیرضروری سم کارڈز کی واپسی پر 200روپے فیس کا نفاذ کر دیا ہے ۔

 پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2023 تک بغیر کسی چارجز کے غیر ضروری سم کارڈز کو رضاکارانہ طور پر ترک کردیں یا واپس کردیں۔پی ٹی اے نے غیر ضروری سم کارڈز کو مسترد کرنے یا واپس کرنے کے لیے پہلے سے فراہم کردہ رعایتی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!