سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر سماعت، نادرا اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان کا پراعتماد موقف، افغان کپتان نے وکٹیں جلد لینے کی حکمت عملی بنا لی

دوران سماعت، الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی کھلی سہولت دینے کو غیر محفوظ قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروا کر اس کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی میں جمع کروائی جا چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ای ووٹنگ سسٹم پر سنجیدہ سائبر حملے کیے گئے، اور بڑے پیمانے پر ای ووٹنگ کرانے سے ہیکنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، اسرائیل اور فلپائن سے پائلٹ پروجیکٹ کو ہیک کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے الیکشن کمیشن کے تحفظات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ہیکنگ اتنا بڑا خطرہ ہے تو فائر وال کا کیا کام ہے؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ سینیٹرز نے بھی ای ووٹنگ کے خلاف رائے دی تھی اور اس نظام کی تیاری کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی گئی تھیں۔

دریں اثنا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، اور اوورسیز پاکستانیوں کو صرف اس لیے ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے ووٹرز ہیں۔ تاہم، جسٹس مسرت ہلالی نے اس تاثر کو مسترد کردیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائی جا چکی ہے، اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو درخواست گزاروں کو بھی پارلیمنٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ وکیل عارف چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا ہے، اب سپریم کورٹ کو فیصلہ دینا ہوگا، جس پر جسٹس مندوخیل نے طنزیہ کہا کہ پھر پارلیمنٹ کو بند کر دینا چاہیے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ تمام فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے لیے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں، جبکہ وکیل داؤد غزنوی کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر سماعت، نادرا اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!