کراچی ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ عامر جاں بحق، ٹرالر ڈرائیور فرار

کراچی – ملیر کورٹ کے قریب ایک ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ عامر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک اور شخص زخمی بھی ہوا۔
کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

عامر کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ پیدائشی گونگا بہرا تھا اور اس نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ عامر کا تعلق مدینہ کالونی قائد آباد سے تھا اور اس کا آبائی تعلق خیر پور سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق، عامر کی تدفین خیر پور میں کی جائے گی۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ عامر جاں بحق، ٹرالر ڈرائیور فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!